🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی عظیم فضیلت کا بیان ہے کہ اذان کی مشاورت کے بارے میں ان کی رائے درست تھی۔
➋ اہم امور میں مشاورت مستحب عمل ہے۔
➌ ◈ قاضی عیاض رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”عمر رضی اللہ عنہ کا یہ مشورہ کہ ایک شخص مقرر کیجئے جو نماز کے وقت سے آگاہ کرے، اس اعلام میں شرعی اذان کے الفاظ نہیں تھے، بلکہ مطلق نماز کے وقت سے آگاہ کرنا تھا اور عبد اللہ بن زید بن عبد ربہ کی شرعی اذان کا واقعہ اس مشاورت کے بعد کا قصہ ہے۔“ [شرح صحيح مسلم للنووي: 75/4]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 361