🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ «حى على الصلوة» اور «حى على الفلاح» کہتے وقت مؤذن کا دائیں بائیں سر و گردن گھمانا مسنون فعل ہے۔
◈ شافعیہ کا موقف ہے کہ وہ قبلہ سے سینہ اور قدم نہ پھیرے بلکہ سر اور گردن ہی کو گھمائے۔ [شرح النووي: 218/4]
(یہی مذہب راجح ہے)۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 387