🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں اذان کی فضیلت و عظمت کا بیان ہے کہ اذان دینا بہت زیادہ اجر و ثواب کا کام ہے۔
➋ الجھے معاملات اور جھگڑے کا باعث بننے والے امور میں قرعہ اندازی جائز ہے اور بذریعہ قرعہ اندازی جھگڑوں کو ٹالا جا سکتا ہے۔
نوٹ: جہاں تمام لوگوں کا برابر حق ہو وہاں قرعہ اندازی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے، مثلاً گائے کی قربانی کا گوشت سات برابر حصوں میں تقسیم کر کے قرعہ اندازی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اگر گوشت برابر حصوں میں تقسیم نہ کیا گیا تو قرعہ اندازی سے فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، ایسی قرعہ اندازی جوا ہے۔ بہت سی کمیٹیاں اور افراد قرعہ اندازی کے نام سے جوئے کے دھندے میں ملوث ہیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 391