🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں اذان کی عظیم فضیلت کا بیان ہے اور دیگر اذکار و اوراد کی بنسبت شیطان اذان سے زیادہ بدکتا ہے۔
دیکھتے نہیں کہ تلاوتِ قرآن کے وقت شیطان تلاوت میں خلل ڈالتا ہے، لیکن اذان کے وقت پیٹھ دکھا کر سرپٹ بھاگتا ہے۔ [شرح ابن بطال: 294/3]
➋ ان احادیث میں اذان و مؤذن کی فضیلت کا بیان ہے اور اس بارے میں صحیحین میں کئی احادیث مذکور ہیں جو اذان و مؤذن کی فضیلت بیان کرتی ہیں۔ [شرح النووي: 92/4]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 393