حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس حدیث کی سند حسن ہے۔ اسے ترمذی نے حسن غریب اور ذہبی نے صحیح کہا...
تحقیق الحدیث:
اس حدیث کی سند حسن ہے۔
اسے ترمذی نے حسن غریب اور ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ [تلخیص المستدرک 1؍371]
◄ اس حدیث کی سند میں ابوسعید ہاننی البربری (مولیٰ عثمان رضی اللہ عنہ) صدوق راوی ہیں۔ [تقریب التہذیب: 7266]
◄ دوسرے راوی عبداللہ بن بحیر بن ریسان ابووائل القاص الصنعانی جمہور محدثین کے نزیدیک موثق ہیں،
لہٰذا حسن الحدیث ہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: [تهذيب الكمال 33/10] وغیرہ اور باقی سند صحیح ہے۔
فقہ الحدیث:
➊ آخرت کی یاد کے لئے قبروں کی زیارت کرنا مسنون ہے۔
➋ قبر آخرت کی پہلی منزل ہے۔
➌ موت کو یاد کر کے اللہ کے خوف سے رونا خلفائے راشدین کی سنت ہے۔
➍ تکبر سے ہمیشہ دور رہ کر ساری زندگی عاجزی کے ساتھ گزارنی چاہئیے۔
➎ اہل ایمان کا دل ہر وقت خوف اور امید کے درمیان رہتا ہے۔
➏ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی عذابِ قبر کو ثابت سمجھتے تھے اور اس سے مراد یہی زمینی قبر ہے۔

اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 132