🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اذان کے بعد اس مسنون وظیفہ کا اہتمام مستحب فعل ہے۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان کے بعد وسیلہ طلب کرنے کی جو ترغیب دی ہے، اس سے مراد اس مذکورہ دعا کا اہتمام ہے۔
نیز اس دعا میں ”الدرجة الرفيعة“ اور ”إنك لا تخلف الميعاد“ کے اضافی کلمات کہنا صحیح احادیث سے ثابت نہیں ہے۔
نوٹ:۔۔۔۔۔۔۔
اس دعا کے پڑھنے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہوگی، تاہم اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کردہ دعا میں ”وارزقنا شفاعته يوم القيامة“ کا اضافہ کر لیا جائے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 420