🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ اذان و اقامت کا درمیانی وقت دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔
لہٰذا اس وقت اذان کے بعد کی مسنون ادعیہ سمیت توجہ و خلوصِ نیت سے بارگاہِ ایزدی میں دعائیں کرنی چاہییں۔
چنانچہ اگر نیت خالص ہو، دعا میں تاکید اور اللہ تعالیٰ سے مکمل قلبی رابطہ ہو تو اس وقت دعا بہر صورت قبول ہوتی ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 427