🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
تخریج : [مسلم البر والصلة / 55] [تحفة الاشراف 169/9] فوائد : ➊ اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں...
تخریج:
[مسلم البر والصلة / 55]
[تحفة الاشراف 169/9]
فوائد:
➊ اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا:
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے اپنے آپ پر حرام کر لیا ہے کہ کسی پر ظلم کروں۔
قرآن مجید میں فرمایا:
«وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا» [18-الكهف:49 ]
”اور تیرا رب کسی پر ظلم نہیں کرتا۔“
اور فرمایا:
«وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ» [50-ق:29]
”اور میں بندوں پر بہت زیادہ ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔“
➋ کیا اللہ تعالیٰ (نعوذ بالله) تھوڑا ظلم کر لیتا ہے؟:
بعض اوقات یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں بندوں پر ظلام یعنی ”بہت زیادہ ظلم کرنے والا نہیں ہوں“ تو اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ تھوڑا بہت ظلم وہ کر سکتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ بات درست نہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
«وَمَا اللَّـهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعَالَمِينَ» [3-آل عمران:108]
”اللہ تعالیٰ جہان والوں پر ظلم کا ارادہ بھی نہیں کرتا۔“
ظلام کی نفی میں حکمت یہ معلوم ہوتی ہے کہ جب اللہ تعالیٰ معمولی سے ظلم کا ارادہ بھی نہیں کرتا تو وہ ظالم کیسے ہو سکتا ہے؟ چہ جائیکہ وہ ظلام ہو؟ ظلم کی تعریف اور مزید تشریح کے لئے دیکھئے: بلوغ المرام کی حدیث (1397/3)
شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع 181