🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہنا واجب ہے۔
◈ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
”امام مالک، ثوری، شافعی، ابوحنیفہ اور احمد رحمہم اللہ سمیت تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کا موقف ہے کہ تکبیر تحریمہ کہنا واجب ہے، البتہ ابن مسیب، حسن بصری، زہری، قتادہ، حکم اور اوزاعی رحمہم اللہ کا موقف ہے کہ تکبیر تحریمہ سنت ہے، واجب نہیں، لیکن مؤخر الذکر علماء کا موقف درست نہیں کیونکہ صحیح احادیث تکبیر تحریمہ کے وجوب کی دلیل ہیں۔“ [شرح النووي: 95/4]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 461