الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ مذکورہ ادعیہ میں سے نماز کے شروع میں کسی ایک دعا کا اہتمام مستحب فعل ہے۔
استفتاح میں ثابت دعاؤں میں سے کسی ایک دعا کا پڑھنا مباح فعل ہے۔
پھر ان میں سے کسی دعا کا پڑھنا افضل ہے، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
➋ ◈ عبدالرحمٰن مبارکپوری صاحب [تحفة الأحوذي] میں لکھتے ہیں: استفتاح کے بارے میں وارد ادعیہ میں سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث، جس میں یہ دعا «اللهم باعد بيني» مذکور ہے، صحیح ترین حدیث ہے۔
➌ ◈ ابن ہمام حنفی رحمہ اللہ [فتح القدير] میں بیان کرتے ہیں کہ یہ حدیث تمام احادیثِ استفتاح سے اصح ہے، کیونکہ یہ متفق علیہ روایت ہے۔
➍ ◈ عبدالرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دعائے استفتاح میں اس دعا کا اہتمام افضل و اولیٰ ہے۔
پھر اس دعا کے بعد حدیث ❀ «اَللّٰهُمَّ ﴿وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ﴾ [سورة الأنعام: 79] » کا انتخاب فرض و نفل نماز میں بطور استفتاح افضل ہے۔ [تحفة الأحوذي: 38/2]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 467