🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
◈ اکثر علماء کے نزدیک نماز میں التفات مکروہِ فعلی ہے۔
◈ جمہور علماء کا موقف ہے کہ اگر انسان قبلہ سے مکمل نہ پھرے تو التفات مکروہِ تنزیہی ہے (قبلہ سے کلی انحراف حرامِ فعلی ہے)۔
اس فعل کے مکروہ ہونے کی حکمت یہ ہے کہ اس سے خشوع میں نقص واقع ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ ایسے انسان سے اعراض کرتے ہیں اور شیطانی وسوسے کے خلاف مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ [نيل الأوطار: 348/2]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 484