🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
﴿بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ﴾ سورہ فاتحہ کی آیت ہے۔
جس کی تلاوت سورہ فاتحہ کی ہر رکعت میں لازم ہے۔
❀ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِذَا قَرَأْتُمُ الْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاقْرَءُوا بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ، إِنَّهَا أُمُّ الْقُرْآنِ وَأُمُّ الْكِتَابِ وَالسَّبْعُ الْمَثَانِي، وَبِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ إِحْدَى آيَاتِهَا.»
”جب تم الحمد لله (سورہ فاتحہ کی) تلاوت کرو تو بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ پڑھو، بلاشبہ سورہ فاتحہ ام القرآن، ام الکتاب اور سبع المثانی ہے اور بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ اس کی ایک آیت ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي: 45/2، السلسلة الصحيحة: 183، صحيح الجامع: 729، إسناده صحيح]
پھر جہری نماز میں بِسْمِ اللّٰهِ کو جہری اور سری پڑھنا دونوں طرح جائز ہے۔
البتہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ کو سری پڑھنا افضل ہے کیونکہ احادیث الباب کی رو سے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ سری پڑھنا بہتر ہے۔
کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر و عمر اور صحابہ کی اکثریت کا یہی عمل تھا۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 498