🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ ظہر و عصر کی نمازوں میں قراءت سری ہے، البتہ کبھی کسی آیت کو اونچی آواز سے پڑھنا صحتِ نماز کے لیے مضر نہیں اور سری نمازوں میں یہ شرط عائد کرنا کہ ان نمازوں میں بالکل سکوت ہونا چاہیے درست نہیں، بلکہ کبھی کبھار کسی آیت کو بلند آواز سے پڑھ لینا درست ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 507