الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ سمیت دو سورتوں کی تلاوت کرنا جائز ہے۔
اور اس میں پہلی رکعتوں اور آخری دو رکعتوں میں کوئی فرق نہیں، کیونکہ اس حدیث میں ہر رکعت میں اس عمل کا بیان ہے جو آخری دو رکعات کو بھی شامل ہے۔ [نیل الاوطار: 266/2]
➋ نماز میں قرأتِ قرآن کی ترتیب ملحوظ رکھنا واجب نہیں بلکہ یہ حدیث دلیل ہے کہ بلا ترتیب سورتوں کی تلاوت جائز ہے، کیونکہ اس صحابی کا معمول تھا کہ ہر نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ﴾ [سورة الإخلاص: 1] ، پھر کسی اور سورت کی تلاوت کرتے تھے اور نمازِ فجر، ظہر، عصر اور عشاء میں لازماً مفصل سورتوں کی قرأت کرتے ہوں گے، جن کی ترتیب لا محالہ ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] سے پہلے ہے اور اگر ترتیب واجب ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم صحابی کو اس فعل پر ضرور تنبیہ کرتے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 537