🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز میں کچھ سورت پڑھنے کے بعد تلاوت منقطع کرنا یا نماز بلا اختلاف جائز ہے، اور اگر تلاوت میں انقطاع کسی عذر کی وجہ سے ہو تو اس میں کوئی کراہت نہیں۔
➋ بلا عذر بھی دورانِ نماز قراءت منقطع کرنے میں کراہت نہیں، لیکن بلا عذر قراءت منقطع نہ کرنا افضل ہے۔
◈ شافعیہ اور جمہور علماء کا بھی یہی مذہب ہے۔ [شرح النووي: 177/4]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 546