الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ سورہ فاتحہ کے اختتام پر، امام و مأموم اور منفرد کا آمین کہنا مستحب فعل ہے۔
نیز امام و مأموم ایک ساتھ آمین کہیں۔
ان کی آمین میں تقدیم و تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
❀ ”جب امام ولا الضالین کہے تو تم آمین کہو“
اور جس روایت میں «إِذَا آمَّنَ فَآمِنُوا» کے الفاظ ہیں اس کا معنی یہ ہے کہ جب امام آمین کہنے کا ارادہ کرے تو تم آمین کہو۔
(یوں امام و مأموم کی تامین میں موافقت پیدا ہوگی۔)
➋ امام و منفرد کا اونچی آواز سے آمین کہنا مسنون ہے۔
اسی طرح راجح مذہب کے مطابق مقتدی بھی اونچی آواز سے آمین کہے گا۔
اور امت کا اس مسئلہ پر اجماع ہے۔
منفرد اور امام و مأموم سری نماز میں آمین کہیں گے اور جمہور علماء کا موقف ہے کہ جہری نماز میں بھی آمین کہنا مشروع ہے۔
◈ لیکن امام مالک کا مذہب ہے کہ جہری نماز میں امام آمین نہ کہے اور ابو حنیفہ، اہل کوفہ اور ایک روایت کے مطابق مالک کا موقف ہے کہ بلند آواز سے آمین نہ کہی جائے۔ ** [شرح النووي: 129/4] **
➌ احادیث الباب سورہ فاتحہ کے آخر پر آمین کہنے کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہیں۔
◈ حافظ ابن حجر بیان کرتے ہیں کہ جمہور علماء کے نزدیک آمین کہنے کا حکم استحباب و ندب پر محمول ہے اور ابن بزیزہ نے بعض علماء سے نقل کیا ہے کہ بظاہر اس حکم کی تعمیل میں مقتدی پر آمین کہنا واجب ہے اور اہل ظاہر نے ہر نماز پر آمین کہنا واجب قرار دیا ہے۔
لیکن احادیث کے ظاہری الفاظ سے ثابت ہوتا ہے کہ آمین کہنا صرف مقتدیوں پر واجب ہے، وہ بھی مقید کہ امام آمین کہے تو مقتدیوں پر آمین کہنا واجب ہوگا اور امام اور منفرد شخص کے لیے آمین کہنا محض مندوب ہے۔ ** [نیل الأوطار: 230/2-231] **

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 571