الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
قنوتِ نازلہ کو مکروہ خیال کرنے والے علماء ان احادیث سے استدلال کرتے ہیں کہ قنوتِ نازلہ منسوخ ہو چکی ہے۔
لیکن ان احادیث میں نسخ کی کوئی دلیل نہیں۔
کیونکہ اس آیت کے نزول کے بعد بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قنوت ثابت ہے۔
بلکہ ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کفار پر بددعا جائز ہے۔
البتہ کسی معین کافر یا معین مشرک کا نام لے کر بددعا کرنا ممنوع ہے کیونکہ ممکن ہے اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت سے سرفراز کر دے، لہٰذا بلا تعیین کفار و مشرکین پر بددعا کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
◈ علامہ سندھی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
”ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے فعل سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ وہ معین کفار پر لعنت کو ممنوع خیال کرتے تھے اور مطلق کفار پر لعنت کو جائز خیال کرتے تھے۔“ [شرح سنن النسائي: 263/2]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 623