الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ حدیث دلیل ہے کہ سجدہ میں جھکتے وقت پہلے ہاتھ زمین پر رکھے جائیں اور ہاتھ رکھنے کے بعد گھٹنے زمین پر لگانے چاہئیں۔
نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ میں جاتے وقت ہاتھوں سے قبل گھٹنے زمین پر رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
❀ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يُبْرِكَ كَمَا يَبْرُكُ الْبَعِيرُ، وَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ»
”جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کرے تو وہ اونٹ کی طرح (ہاتھوں سے قبل گھٹنے لگا کر) نہ بیٹھے، بلکہ وہ اپنے گھٹنوں سے قبل اپنے ہاتھ زمین پر رکھے۔“ [سنن أبي داود: 840، سنن النسائي: 1092، صحيح الجامع: 595، صحيح]
◈ ابوطیب شمس الحق عظیم آبادی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
”حدیثِ ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سجدہ میں گھٹنوں سے قبل ہاتھ زمین پر رکھنے کی مشروعیت کی دلیل ہے اور اوزاعی، مالک، ابن حزم اور ایک قول کے مطابق احمد بن حنبل کا بھی یہی مذہب ہے، نیز حازمی نے اوزاعی سے نقل کیا ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے لوگوں کو پایا کہ وہ سجدہ میں اپنے گھٹنوں سے قبل اپنے ہاتھ زمین پر رکھتے تھے۔“
➊ پیشانی کے کچھ حصہ پر سجدہ کرنا کافی ہے۔
➋ ناک پر سجدہ کرنا مستحب ہے اور اگر سجدہ میں ناک زمین پر نہ لگایا جائے تو بھی جائز ہے، لیکن اگر سجدہ میں فقط ناک پر سجدہ کیا جائے اور پیشانی کو چھوڑ دیا جائے تو یہ عمل ناجائز ہے۔
➌ امام شافعی اور امام مالک رحمہ اللہ کا یہی مذہب ہے۔
➍ امام ابو حنیفہ اور ابن قاسم مالکی رحمہ اللہ کا موقف ہے کہ ناک اور پیشانی میں سے کسی ایک پر سجدہ کرنا کافی ہے۔
➎ امام احمد اور ابن حبیب مالکی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پیشانی اور ناک دونوں اعضاء پر سجدہ کرنا واجب ہے۔
اکثر علماء کہتے ہیں کہ ظاہر احادیث کی رو سے پیشانی اور ناک ایک ہی عضو ہیں۔ [شرح النووي: 207/4]
اس بارے میں امام احمد رحمہ اللہ کا موقف راجح اور قرین صواب ہے۔
◈ عبدالرحمن مبارک پوری رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”میرے نزدیک پیشانی اور ناک دونوں اعضاء پر سجدہ کرنا راجح ہے۔“ [تحفة الأحوذي: 105/2]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 627