الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ اعضائے سجدہ سات ہیں اور سجدہ کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ ان اعضاء پر سجدہ کرے اور پیشانی اور ناک دونوں پر سجدہ کرے۔
البتہ سجدہ میں ننگی پیشانی زمین پر رکھنا واجب ہے اور پیشانی کے کچھ حصہ پر سجدہ کافی ہے۔
ناک پر سجدہ کرنا مستحب ہے اور اگر سجدہ میں ناک زمین پر نہ لگایا جائے تو بھی جائز ہے، لیکن اگر سجدہ میں فقط ناک پر سجدہ کیا جائے اور پیشانی کو چھوڑ دیا جائے تو یہ عمل نا جائز ہے۔
◈ شافعی اور مالک کا بھی یہی مذہب ہے، ابوحنیفہ اور ابن قاسم مالکی کا موقف ہے کہ ناک اور پیشانی میں کسی ایک پر سجدہ کرنا کافی ہے اور احمد اور ابن حبیب مالکی کہتے ہیں کہ پیشانی اور ناک دونوں اعضاء پر سجدہ کرنا واجب ہے۔
اکثر علماء کہتے ہیں کہ ظاہر احادیث کی رو سے پیشانی اور ناک ایک ہی عضو ہیں [شرح النووي: 207/4]
◈ اس بارے میں امام احمد کا موقف راجح اور قرین صواب ہے۔
◈ عبدالرحمن مبارک پوری کہتے ہیں: میرے نزدیک پیشانی اور ناک دونوں اعضاء پر سجدہ کرنا راجح ہے [تحفة الأحوذي: 105/2]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 637