الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «فَإِنْ لَّمْ يَذْهَبُ» یعنی خون آلود کپڑے کو خوب ملنے، رگڑنے، کھرچنے اور اچھی طرح پانی...
� لغوی تشریح:
«فَإِنْ لَّمْ يَذْهَبُ» یعنی خون آلود کپڑے کو خوب ملنے، رگڑنے، کھرچنے اور اچھی طرح پانی سے دھونے کے بعد بھی اگر خون کا نشان نہ جائے تو «يَكْفِيْكِ الْمَاءُ» پانی کے ساتھ دھونا تیرے لیے کافی ہے، اس کے بعد کسی تذبذب، تردد اور شک کی ضرورت نہیں۔
فائدہ:
یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ نجاست عین کو زائل کرنے کے بعد کپڑا پاک ہو جاتا ہے، اس کے باقی ماندہ اثرات و نشانات کو دور کرنا کپڑے کی پاکیزگی کے لیے شرط نہیں ہے۔
وضاحت:
سیدہ خولہ رضی اللہ عنہا ”خا“ کے فتحہ اور ”واؤ“ کے سکون کے ساتھ ہے۔ خولہ سے مراد خولہ بنت یسار ہے۔ مشہور صحابیہ ہیں۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن نے ان سے روایت کیا ہے۔ ابن عبدالبر کا خیال ہے کہ مجھے اندیشہ تھا کہ یہ خولہ بنت یمان ہوں گی مگر مؤلف نے اس کی تردید کر دی ہے۔ [الإصابة]

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 28