🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ ”اَسْتَغْفِرُ اللَّه“ کہنا مستحب فعل ہے۔
◈ امیر صنعانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
”سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ استغفار کہنے میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ بندہ اپنے مولیٰ کی عبادت کا حق ادا نہیں کر سکا کہ دورانِ نماز وہ وساوس و خیالات میں الجھا رہا ہے، لہٰذا اس کوتاہی کے تدارک کے لیے بعد از سلام تین مرتبہ استغفار مشروع ہے۔“ [سبل السلام: 196/2]
➋ بعد از سلام تین بار استغفار کرنے کے بعد ❀ «اللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» کہنا بھی مسنون و مستحب ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 739