🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں مذکورہ کلمات کی فضیلت کا بیان ہے اور بلا تعیین و تخصیص اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرنا جائز ہے۔
بشرطیکہ اس میں تصنع اور ریا کاری کا عمل دخل نہ ہو اور مکرر تسبیح کے برابر بلا تعیین تسبیحات کا اجر مل جاتا ہے۔
نیز تسبیحات میں مبالغہ جائز ہے۔
➋ بلا تعیین و تخصیص تسبیحات کے جواز کے برعکس بعد از نماز سابقہ احادیث میں مذکورہ معین تسبیحات، تحمیدات و تکبیرات پر عمل ہی مسنون و مستحب ہے اور احادیث میں مذکورہ اجر و ثواب اسی عمل کی صورت پر ممکن ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 754