🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اس امت کے خصائص میں سے ایک خاصہ یہ ہے کہ تمام روئے زمین ان کے لیے مسجد کا درجہ رکھتی ہے۔
لہذا جہاں نماز کا وقت ہو، وہیں نماز ادا کرنا جائز ہے۔
نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد کی پابندی نہیں ہے۔
یہ روایت مطلق ہے، لیکن آئندہ روایات کی رو سے کچھ مقامات مستثنیٰ ہیں، جہاں نماز پڑھنا مکروہ و ناجائز ہے، لہذا راجح مفہوم یہ ہے کہ مکروہ و ممنوع مقامات کے سوا ہر جگہ نماز پڑھنا جائز و مشروع ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 787