🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عبدالسلام بن محمد حفظہ اللہ
تخریج : مناوی نے فرمایا : اسے عسکری نے انس رضی اللہ عنہ سے ابونعیم نے حسین بن علی...
تخریج:
مناوی نے فرمایا: اسے عسکری نے انس رضی اللہ عنہ سے ابونعیم نے حسین بن علی رضی اللہ عنہما سے اور بزار نے انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے عراقی نے فرمایا اور یہ سب اسناد ضعیف ہیں۔ [توضيح الاحكام ]

مفردات:
«طوبي» طیب سے مصدر ہے بروزن «فعلي» اصل میں «طيبي» تھا یا کا ما قبل مضموم ہوا تو اسے واو سے بدل دیا۔ معنی بھلائی، پاکیزگی، اچھی زندگی اس کے علاوہ جنت کے ایک درخت کا نام ہے۔ ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«طوبي شجرة فى الجنة مسيرة مائة عام ثياب اهل الجنة تخرج من اكمامها» [حديث حسن مسند احمد و ابن حبان۔ صحيح الجامع الصغير 3918]
”طوبی جنت میں ایک درخت ہے جس کا فاصلہ سو سال ہے اہل جنت کے کپڑے اس کے غلافوں سے نکلتے ہیں۔“

فوائد:
دنیا اور آخرت میں بہترین اور خوشگوار زندگی کا اور جنت کے درخت طوبی کا حقدار وہ شخص ہے جو اپنے عیب دیکھنے، انہیں دور کرنے یا چھپانے میں اس قدر منہمک ہے کہ دوسروں کے عیبوں کی ٹوہ لگانے کی اسے فرصت ہی نہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے عیبوں کو دیکھتے ہوئے نہی عن المنکر کا فریضہ ہی چھوڑ دیتا ہے کیونکہ برائی سے منع کرنا تو فرض ہے مقصد یہ کہ وہ اپنی اصلاح میں اس قدر مشغول اور اپنے گناہوں سے اس قدر محجوب اور شرمندہ ہے کہ دوسروں کے عیبوں کی نہ جستجو کرتا ہے نہ کسی کا عیب مجلسوں میں بیان کرتا ہے۔
شرح بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام کتاب الجامع 219