🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان احادیث میں ان لوگوں کے موقف، مثلاً ابراہیم نخعی، کا رد ہے جو فرض نمازوں میں قرآنی ادعیہ کے سوا مسنون ادعیہ کی ممانعت کے قائل ہیں۔ [فیض القدیر: 4/ 68]
➋ فرض و نفل میں قرآنی ادعیہ کے سوا مسنون اذکار و ادعیہ کا اہتمام درست فعل ہے۔
نیز تشہد کے بعد سلام سے قبل مذکورہ دعا کا اہتمام بھی مستحسن فعل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 846