الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ دورانِ نماز جب امام پیچھے ہٹے تو اگر فتنے کا خوف اور امام کا انکار نہ ہو تو دوسرا شخص آگے ہو سکتا ہے۔
➋ امام کا نائب افضل اور اس فریضے کے لیے صالح ترین شخص ہونا چاہیے۔
➌ مؤذن فاضل شخص کو امام کی عدم موجودگی میں امامت کا کہہ سکتا ہے اور فاضل شخص کو اس کی موافقت کرنی چاہیے۔
➍ نماز میں عملِ قلیل سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
➎ دورانِ نماز ایک دو قدم چلنا جائز ہے، بوقت ضرورت نماز میں اتنا چلنا مکروہ نہیں۔
➏ بوقتِ حاجت نماز میں التفات جائز ہے اور نماز میں خوشی و فرحت میسر آنے کی صورت میں الحمد للہ کہنا اور دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا جائز ہے۔
➐ اگر متبوع تابع کو حکم دے، جس میں متبوع کا اکرام لازم آئے تو ایسے حکم کو ترک کرنا جائز ہے۔ یہ حکم کی مخالفت نہیں بلکہ یہ ادب اور تواضع ہے۔ نیز کبار شخصیات کا ادب لازم ہے۔
➑ اگر کسی شخص کو دورانِ نماز کوئی مسئلہ در پیش ہو مثلاً امام کو کسی غلطی کی تنبیہ کرنی مقصود ہو تو مرد سبحان اللہ کہے اور عورت تالی بجاۓ۔ تالی کا طریقہ یہ ہے کہ عورت اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی بائیں ہاتھ کی پشت پر مارے، نیز تالی بجاتے وقت ہتھیلی پر ہتھیلی نہیں مارنی چاہیے۔ جیسے لہو و لعب میں ہوتا ہے۔ اگر لہو و لعب کی وجہ سے عورت ایسا کرے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی، کیونکہ یہ نماز کے منافی فعل ہے۔
➒ اس میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان ہے، مثلاً انہیں نماز کے لیے آگے کرنا اور ان کی فضیلت پر تمام صحابہ کا متفق ہونا۔
➓ نماز اول وقت پر پڑھنا افضل ہے۔
⓫ نماز شروع کرتے وقت ہی اقامت کا کہنا درست ہے۔
⓬ مؤذن ہی کا اقامت کہنا مسنون ہے۔ غیر مؤذن کا اقامت کہنا خلافِ سنت فعل ہے لیکن شافعیہ اور جمہور علماء کے نزدیک اس کی اقامت بہرحال شمار ہو گی۔ [شرح النووي: 188/4، 180]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 854