الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
❀ حدیث «اِنَّ صَلَاتَنَا لَا يَصْلُحُ فِيهَا شَيْءٌ مِّنْ كَلَامِ النَّاسِ» اس بات کی دلیل ہے کہ ضرورت و بلا ضرورت نماز میں کلام کرنا حرام ہے۔
➊ البتہ اگر کسی تنبیہ وغیرہ کی حاجت درپیش ہو تو مرد سُبْحَانَ اللَّهُ کہیں اور عورتیں تالیاں پیٹیں۔
➋ شافعیہ، مالک، ابوحنیفہ اور جمہور سلف و خلف کا یہی مذہب ہے۔
➌ لیکن ◈ اوزاعی رحمہ اللہ سمیت بعض علماء کا موقف ہے کہ مصلحت کے پیش نظر نماز میں کلام کرنا جائز ہے۔
(اس کی وضاحت آئندہ حدیث 860 میں بیان کریں گے)
➍ یہ عمداً کلام کرنے والوں کے بارے میں موقف بیان ہوئے ہیں، اور بھول کر قلیل گفتگو کرنے والے کی نماز باطل نہیں ہوتی ہے۔
➎ شافعیہ، مالک، احمد بن حنبل اور جمہور علماء کا یہی موقف ہے، اس کے بر عکس ◈ ابوحنیفہ اور اہل کوفہ کہتے ہیں کہ بھول کر کلام کرنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
➏ ہماری (شافعیہ) کی دلیل حدیث ذوالیدین (860) ہے۔
➐ نیز شافعیہ کے نزدیک راجح مذہب کے مطابق کثیر کلام سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
➑ البتہ دینی امور سے ناواقف نو مسلم شخص کا نماز میں بولنا بھول کر گفتگو کرنے والے کی مثل ہے۔
➒ اس سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
➓ حدیث الباب اس مسئلے کا واضح ثبوت ہے۔
[شرح النووي: 20/5]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 859