🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اکیلا مقتدی امام کے دائیں جانب کھڑا ہو گا۔ اور جب وہ امام کے بائیں جانب کھڑا ہو تو از خود دائیں جانب چلا جانا چاہیے۔ بصورتِ دیگر امام اس کی جگہ تبدیل کر دے۔
➋ نماز میں قلیل عمل سے نماز باطل نہیں ہوتی۔
➌ چھوٹے بچے کا نماز پڑھنا صحیح ہے اور نماز میں امام کے ساتھ بچے کا حکم بالغ کی مثل ہے۔
➍ غیر فرض نمازوں (مثلاً نوافل) میں نماز باجماعت کا اہتمام جائز ہے۔ [شرح النووي: 43/6]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 884