🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ پیشاب اور پاخانے کی سخت حاجت کے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے کیونکہ اس صورت میں نماز میں مکمل خشوع و خضوع اور کامل یکسوئی نہیں ہوتی، جو صحتِ نماز کی شرط ہے۔ لہذا اس ابتلاء کی صورت میں نماز پڑھنا ناجائز ہے۔
➋ بول و براز کی صورت میں نمازِ باجماعت ترک کرنا جائز ہے اور فرض نماز میں تاخیر مباح ہے، خواہ نماز کا اصل وقت فوت ہو جائے۔ یہ چیزیں نمازِ باجماعت سے پیچھے رہنے اور نماز کے اصل وقت کو ترک کرنے کے جائز عذروں میں سے ہیں۔
➌ پیشاب و پاخانہ کی معمولی حاجت صحتِ نماز کے منافی نہیں ہے۔
➍ دورانِ نماز ان چیزوں سے واسطہ پڑے تو نماز چھوڑ کر ان سے فارغ ہونا مستحب فعل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 933