🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ سفر میں نمازوں کو جمع کرنے سے مقصود تقدیم کی صورت میں نماز ظہر اور عصر کو نماز ظہر کے وقت پڑھنا اور تاخیر کی صورت میں نماز ظہر اور عصر کو عصر کے وقت پڑھنا ہے۔
یہ مراد نہیں کہ تاخیر کی صورت میں نماز ظہر کے آخری وقت میں اور نماز عصر، عصر کے اول وقت میں ادا کی جائے۔
بلکہ جمعِ تاخیر کی صورت میں نماز ظہر اور نماز عصر، عصر کا وقت شروع ہونے پر عصر کے وقت میں ادا کی جائیں گی۔
اس طرح نماز مغرب اور نماز عشاء کو عشاء کے وقت یکجا کرنے کی صورت میں نماز عشاء کا وقت شروع ہونے پر دونوں نمازیں ادا کی جائیں گی۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 970