🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ فرض نماز کے لیے قبلہ رخ ہونا فرض ہے۔
البتہ قبلہ کے عدمِ تعین کی صورت میں، اور حالتِ خوف میں قبلہ رو ہونا صحتِ نماز کی شرط نہیں۔
نیز نفلی نماز میں قبلہ رو ہونا شرط نہیں بلکہ جس طرف سواری کا رخ ہو اسی رخ نماز پڑھنا جائز ہے۔
➋ سواری پر نوافل ادا کرنا جائز ہیں، لیکن فرض نماز کے لیے سواری سے اترنا اور زمین پر قیام کرنا لازم ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 976