🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نمازِ خوف مختلف طریقوں سے مشروع ہے، لہٰذا سنت سے ثابت نمازِ خوف کے تمام طریقے جائز و مباح ہیں۔
کسی ایک طریقے پر عمل کرنے سے مقصود حاصل ہو جاتا ہے۔
➋ جب دشمن کی سخت یلغار ہو یا دشمن پر اسلامی سپاہ کے تابڑ توڑ حملے جاری ہوں اور نمازِ باجماعت کے اہتمام کی فرصت نہ ہو تو ہر مجاہد سپاہی اپنے طور پر چلتے پھرتے نماز پڑھتا ہے۔
نیز اس صورت میں قبلہ رخ ہونا شرط نہیں ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 980