🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ◈ تمام مسلمانوں کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ حائضہ اور نفاس والی عورت پر حیض و نفاس کی حالت میں نماز اور روزہ واجب نہیں۔ اور اس بات پر اجماع ہے کہ ان پر نماز کی قضا واجب نہیں اور اس بات پر اجماع ہے کہ ان پر روزوں کی قضا واجب ہے۔ [شرح النووي: 4/25]
➋ حروریہ، حروراء بستی کی طرف نسبت ہے۔ یہ بستی کوفہ کے قریب واقع ہے۔ خوارج کا پہلا اجتماع اس بستی میں منعقد ہوا تھا، اس اعتبار سے خوارج کی نسبت حروراء کی طرف کی جاتی ہے۔ خوارج حائضہ عورت پر نماز کی قضا لازم قرار دیتے ہیں، لیکن مذکورہ حدیث ان کے موقف کی تردید کرتی ہے اور اجماع سے یہ عیاں ہے کہ حائضہ عورت حالت حیض میں چھوڑی ہوئی نماز کی قضا نہیں دے گی۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1001