🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز میں شک واقع ہونے کی صورت میں سہو کے سجدے سلام سے قبل کرنے چاہئیں یا سلام کے بعد، اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے۔
دونوں طرح کیے جا سکتے ہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دونوں صورتیں ثابت ہیں۔ [فقه السنة: 213/1]
➋ لیکن سہو کے سجدوں کی ادائیگی کی افضل صورت یہ ہے کہ جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سہو کے سجدے سلام سے قبل کیے ہیں، وہاں سجدے سلام سے پہلے کیے جائیں اور جہاں سجدے سلام کے بعد کیے ہیں وہاں سلام کے بعد کیے جائیں۔ [فقه السنة: 213/1]
➌ ◈ امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر سہو نماز کی زیادتی میں ہوا ہے تو سجدے سلام کے بعد کرنے چاہئیں اور اگر سہو کمی میں ہوا ہے تو سہو کے سجدے سلام سے قبل کرنے چاہئیں۔
◈ امام نووی رحمہ اللہ نے اس موقف کو قوی اور راجح قرار دیا ہے۔ [شرح النووي: 550/5]
اکثر عرب علماء کا یہی موقف ہے۔
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کا بھی یہی موقف ہے۔ [دیکھیے: غسل، وضو اور نماز کا طریقہ]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1025