الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ◈ امام ابوحنیفہ، اہل کوفہ اور اہل الرائے نے اس حدیث سے استدلال کیا ہے کہ جسے نماز میں رکعات کی تعداد کے بارے میں شک ہو، وہ درست عدد کے تعین کی کوشش کرے اور غالب ظن پر بنیاد رکھے، اور اس پر یہ لازم نہیں کہ وہ چھوٹے عدد پر انحصار کرے اور زائد نماز کا اہتمام کرے۔ بظاہر یہ حدیث ان کے موقف کی دلیل ہے۔ [شرح النووي: 61/5]
➋ ◈ امام شافعی اور جمہور علماء کا موقف ہے کہ جب نماز میں شک واقع ہو کہ نمازی نے تین یا چار رکعتیں پڑھی ہیں تو وہ یقینی امر پر بنیاد رکھے اور یقینی امر اقل عدد ہے، پھر وہ باقی نماز پڑھنے کے بعد سجدہ سہو کرے۔ نیز اس مسئلہ کی وضاحت حدیث 1020 کے تحت بیان ہوئی ہے، جس کی رو سے جمہور علماء کا موقف راجح ہے۔ [شرح النووي: 61/5]

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1028