الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ جو شخص نماز باجماعت میں تاخیر سے شامل ہو، وہ وہی حالت اختیار کرے گا جو امام کی ہو گی، اس کے لیے اسی صورت میں امام کی اقتدا واجب ہے۔
➋ نماز میں تاخیر سے شامل ہونے والا امام کے ساتھ جتنی رکعات پا لے، وہ اس کی پہلی رکعات ہیں اور جو نماز چھوٹ چکی ہے، وہ اس کی آخری رکعات ہوں گی۔
➌ نماز باجماعت میں دوسری رکعت یا چوتھی رکعت میں شامل ہونے والا امام کی اقتدا میں پہلی اور تیسری رکعت کے بعد تشہد کرے گا، یہ امام کی اقتدا کی فرضیت کی وجہ سے ہے اور اس صورت میں اس پر سہو کے سجدے لازم نہیں آئیں گے، کیونکہ وہ بھول کر یا لاعلمی کی وجہ سے ایسا نہیں کر رہا، بلکہ امام کی اقتدا میں یہ عمل کر رہا ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1065