🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ ایک سلام کے ساتھ پانچ وتر پڑھنا جائز ہیں۔
نیز تیرہ رکعت وتر نماز پڑھنے کی دو صورتیں ہیں:
➊ تیرہ رکعت وتر پڑھنے کا افضل طریقہ یہ ہے کہ دو دو رکعت کر کے دس نوافل ادا کیے جائیں، پھر ایک وتر اور آخر میں دو رکعت نماز پڑھی جائے۔
➋ دوسرا طریقہ ان روایات میں مذکور ہے کہ آٹھ نوافل دو دو رکعت کر کے پڑھے جائیں اور آخر میں پانچ وتر اکٹھے ایک سلام کے ساتھ ادا کیے جائیں۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1077