🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
سات اور نو وتر پڑھنا مسنون فعل ہے۔
نیز سات، نو اور گیارہ وتر پڑھنے کا افضل طریقہ دو دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد آخر میں ایک وتر پڑھنا ہے۔
پھر نو وتر اکٹھے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ آٹھ رکعتیں بلا تشہد ادا کی جائیں۔
آٹھویں رکعت کے بعد تشہد کیا جائے اور سلام پھیرے بغیر اٹھ کر نویں رکعت ادا کی جائے، وتر کا مذکورہ یہ طریقہ بھی مشروع و جائز ہے۔
اور سات وتر اکٹھے پڑھنے کی صورت میں ساتویں رکعت کے آخر میں تشہد اور سلام پھیرنا طریقہ ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1079