🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز وتر کا وقت طلوع فجر سے قبل تک ہے۔
طلوع فجر کے بعد نماز وتر کا وقت ختم ہو جاتا ہے۔
البتہ نیند یا بھول کی وجہ سے جس کا وتر چھوٹ جائے وہ طلوع آفتاب کے بعد بھی وتر پڑھ سکتا ہے۔
❀ ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«‏‏‏‏مَنْ نَامَ عَنْ وِتْرِهِ أَوْ نَسِيَهُ فَلْيُصَلِّهِ إِذَا ذَكَرَ» ‏‏‏‏
”جو شخص اپنے وتر سے سویا رہے یا بھول جائے، اسے جب یاد آئے وتر ادا کر لے۔“ [صحيح الجامع: 6562]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1092