الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «لَا يُنَجِّسُهُ» «تَنْجِيس» سے ماخوذ ہے۔ «شَيْءٌ» اس سے مراد نجاست ہے، یعنی محض کچھ نجاست...
� لغوی تشریح:
«لَا يُنَجِّسُهُ» «تَنْجِيس» سے ماخوذ ہے۔
«شَيْءٌ» اس سے مراد نجاست ہے، یعنی محض کچھ نجاست کا پانی میں گر جانا اسے ناپاک نہیں بناتا۔ یہ اس صورت میں ہے جب پانی کی مقدار کثیر ہو، یعنی دو بڑے مٹکوں کی مقدار کے برابر ہو۔
«إِلَّا مَا» ”ما“ موصوفہ یا موصولہ ہے، یعنی مگر ایسی نجاست۔
«غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ وَطَعْمِهِ, وَلَوْنِهِ» جو ان تین اوصاف میں سے کسی کو تبدیل کر دے تو پانی اس کی وجہ سے ناپاک ہو جائے گا۔ اوصاف ثلاثہ بدلنے سے پانی لازماً پلید ہو جائے گا، خواہ وہ قلیل ہو یا کثیر۔ اور ”و“ یہ ”أؤ“ کے معنی میں ہے۔
«تَحْدُثُ فِيهِ» کے معنی ہیں: نجاست پانی میں گر جائے۔
فائدہ:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پانی اگر زیادہ مقدار مثلاً: دو قلے، یا اس سے زیادہ ہو تو کوئی چیز اسے پلید نہیں کرتی۔ ہاں، اگر نجاست گرنے کی وجہ سے اس کا رنگ، بو یا ذائقہ بدل جائے تو وہ پلید ہو جاتا ہے۔
راویٔ حدیث:
سیدنا ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ ابوامامہ کنیت ہے۔ ”امامہ“ ہمزہ کے ضمہ کے ساتھ ہے۔ باہلہ قبیلے سے ہونے کی وجہ سے باہلی کہلائے جو کہ ایک مشہور و معروف قبیلہ ہے۔ ان کا نام صُدَیٔ (تصغیر) بن عجلان ہے۔ مشہور صحابی رسول ہیں۔ یہ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ہیں جن سے بکثرت روایات مروی ہیں۔ مصر میں سکونت اختیار کی، پھر حمص کی جانب منتقل ہو گئے۔ وہیں ان کی وفات 81 یا 86 ہجری میں ہوئی۔ شام میں وفات پانے والے سب سے آخری صحابی یہی ہیں۔۔۔ رضی اللہ عنہ۔۔۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 3