🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ جو شخص رات کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیتوں کی تلاوت کرے تو یہ دو آیتیں اسے قیام اللیل سے کافی ہو جاتی ہیں۔
ایک قول کے مطابق شیطان کے شرور سے اور ایک قول ہے کہ آفات سے کافی ہو جاتی ہیں۔
نیز اس حدیث میں ان تمام چیزوں سے کافی ہونے کا احتمال ہے۔ [شرح النووي: 91/6]
➋ جب یہ آیات قیام اللیل سے کافی ہو جاتی ہیں تو قیام اللیل میں ان دو آیات کی قراءت سے یہ انسان بطریق اولیٰ قیام اللیل سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1141