🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
اس حدیث میں قیام اللیل کا اہتمام کرنے کی فضیلت کا بیان ہے کہ جو شخص دس آیات کی تلاوت کرتا ہے، وہ غافلین میں شمار نہیں ہوتا۔
سو آیات کی تلاوت کرنے والا قانتین کے زمرے میں آتا ہے اور ہزار آیات کی تلاوت کرنے والے کو بہت زیادہ اجر و ثواب سے نوازا جاتا ہے۔
اس لیے قیام اللیل میں زیادہ تلاوت کا اہتمام کیا جائے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1144