🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
207۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’خون سے بھرا ہوا۔“ اس سے مراد پانی ہے جس میں خون شامل ہونے...
207۔ اردو حاشیہ:
➊ ”خون سے بھرا ہوا۔“ اس سے مراد پانی ہے جس میں خون شامل ہونے کی وجہ سے رنگت خون جیسی تھی ورنہ وہ پانی ہی ہوتا تھا، مقصد یہ ہے کہ انہیں بہت خون (استحاضہ) آتا تھا۔
➋ ”تمہیں حیض آیا کرتا تھا۔“ گویا پہلے انہیں صرف حیض آتا تھا، بعد میں بیماری شروع ہوئی۔ مطلب ہے، پہلے جتنے دن حیض آیا کرتا، اتنے دن حیض کے شمار کرو، اس کے بعد غسل کر کے نماز وغیرہ پڑھا کرو۔
➌ مستحاضہ کے لیے غسل کرنا مستحب اور افضل ہے ضروری نہیں جیسا کہ اس کی تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 207