الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ یہ احادیث دلیل ہیں کہ جو شخص رات سوتے وقت یہ نیت اور ارادہ کرے کہ وہ رات کے آخری پہر اٹھ کر نماز وتر ادا کرے گا، پھر نیند کے غلبے کے باعث وہ قیام اللیل کا اہتمام نہ کر سکے تو اس نیت و ارادے کی بدولت اسے قیام اللیل کا ثواب ملے گا اور نماز کے حصے کی نیند اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے صدقہ اور عنایت ہو گی۔
➋ اس صورت میں نماز وتر کی قضا دینے سے اجر دو چند ہو جاتا ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1175