🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ اس حدیث میں قیام اللیل میں میانہ روی اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور اختیاری امور میں طبیعت پر اتنا جبر نہیں کرنا چاہیے کہ انسان واجبی امور میں کوتاہ عمل ہو جائے اور فرض عبادت کی روح تک سے غافل ہو جائے۔
➋ عبادت میں ایسا طریقہ اختیار نہ کیا جائے کہ انسان ریا کار محسوس ہو۔
➌ دن اور رات کے نوافل کی ادائیگی میں انتہائی عجلت اور سجدہ، روحِ نماز کے منافی ہے، لہٰذا نوافل میں سکینت و طمانیت اور ٹھہراؤ اختیار کرنا چاہیے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1179