🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ نماز ظہر سے پہلے اور بعد میں چار چار رکعت نماز پڑھنا مستحب فعل ہے۔ [المغني: 318/3]
➋ ❀ «حُرّمَةُ اللَّهِ عَلَى النَّارِ» ‏‏‏‏: نماز ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور نماز ظہر کے بعد چار رکعتوں کی حفاظت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ آگ پر حرام کر دیتے ہیں۔ اسے حقیقت پر محمول کرنا زیادہ مناسب ہے کہ ایسے شخص کے جمیع بدن کو اللہ تعالیٰ آگ پر حرام کر دیں گے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فضل وسیع تر اور رحمت بے کنار ہے، نیز یہ احادیث دلیل ہیں کہ نماز ظہر سے قبل چار رکعات اور نماز ظہر کے بعد چار رکعتیں مؤکدہ اور مستحب ہیں اور ان کے اہتمام کے لیے مذکورہ ترغیب کافی ہے۔ [نيل الأوطار: 19/3، 20]
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1192