🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
دن اور رات کو نوافل دو دو رکعت پڑھنا افضل ہیں اور ایک سلام کے ساتھ دن کے نوافل دو رکعت سے زیادہ ثابت نہیں۔
لہٰذا دن کے نوافل تو دو دو رکعت پڑھنا ہی مسنون ہیں، اس کے سوا کوئی اور طریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔
تاہم، رات کے نوافل دو دو رکعت ادا کرنا افضل ہیں، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک سلام کے ساتھ تین، پانچ، سات اور نو وتر ثابت ہیں اور یہ فعل بیان جواز کے لیے ہے۔
بہتر یہی ہے کہ قیام اللیل کا اہتمام دو دو رکعت کیا جائے اور آخر میں وتر ادا کیا جائے، یہ طریقہ اولیٰ و افضل ہے۔
صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1211