🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
212۔ اردو حاشیہ : امام نسائی رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ یہ حدیث عر وہ نے براہ...
212۔ اردو حاشیہ:
امام نسائی رحمہ اللہ کا مقصود یہ ہے کہ یہ حدیث عر وہ نے براہ راست حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے نہیں سنی جیسا کہ منذر کی روایت سے ظاہر ہوتا ہے بلکہ انہوں نے یہ حدیث دراصل حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنی ہے جیسا کہ آئندہ حدیث: [213] سے سمجھ میں آ رہا ہے۔ گویا منذر کی روایت منقطع ہے، نیز ہمارے فاضل محقق نے منذر کو مجہول الحال قرار دیا ہے، اس لیے مذکورہ روایت سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، تاہم معناً صحیح ہے کیونکہ اگلی صحیح روایت اسی کے ہم معنی ہے، نیز شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے، دیکھیے: [صحيح سنن النسائي، للألباني، رقم: 221]
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 212