الشیخ حافظ محمد امین حفظہ اللہ
214۔ اردو حاشیہ : ➊ ’’اسے کہا گیا۔“ ظاہر ہے کہنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی...
214۔ اردو حاشیہ:
➊ ”اسے کہا گیا۔“ ظاہر ہے کہنے والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے کیونکہ آپ کے دور میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مسئلہ پوچھا کرتے تھے۔ «والله أعلم»
➋ ”سرکش رگ۔“ چونکہ استحاضہ شروع ہو جائے تو رکنے کا نام ہی نہیں لیتا، اس لیے رگ کو سرکش کہا گیا ہے۔ بعض نے اس کے معنی ”نہ رکنے والی“ کیے ہیں، یہ معنی بھی درست ہیں۔
➌ اس حدیث میں مستحاضہ عورت کو ایک دن میں تین غسل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مگر یہ مستحب اور اختیاری چیز ہے، واجب نہیں کیونکہ بعض روایات میں یہ لفظ بھی ہیں: ”اگر تو طاقت رکھے۔“ دیکھیے: [سنن أبى داود، الطهارة، حديث: 287] ورنہ واجب تو صرف وضو ہے۔
➍ ایک نماز کو مؤخر کرنا اور دوسری کو جلدی پڑھنا، یہ جمع صوری ہے، یعنی پہلی نماز اپنے آخری وقت میں اور دوسری نماز اپنے اول وقت میں۔ اس طرح دونوں نمازیں اپنے اپنے اصل وقت ہی میں پڑھی جائیں گی۔ صرف ظاہراً جمع کی گئی ہیں۔

سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ 214