الشیخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ
فوائد:
➊ ان اوقات میں نوافل، سنن اور غیر سببی نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
❀ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
«ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَانَا أَنْ نُّصَلِّيَ فِيْهِنَّ، أَوْ أَنْ نَّقْبُرَ فِيْهِنَّ مَوْتَانَا، حِيْنَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ، وَحِيْنَ يَقُوْمُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيْلَ الشَّمْسُ، وَحِيْنَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوْبِ حَتَّى تَغْرُبَ .»
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تین اوقات میں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفن کرنے سے منع کرتے تھے:
1 جب سورج طلوع ہو رہا ہوتا، یہاں تک کہ وہ بلند ہو جائے۔
2 جب دوپہر کا سایہ ٹھہر جائے حتیٰ کہ سورج مائل ہو جائے۔
3 جب سورج غروب ہونے کے لیے مائل ہو یہاں تک کہ وہ غروب ہو جائے۔“
** [صحيح مسلم: 831، سنن أبي داود: 3192، سنن الترمذي: 1030] **
➋ ◈ علامہ شوکانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ان اوقات میں نماز پڑھنا اور مردوں کو دفنانا حرام ہے۔“ ** [نيل الأوطار: 429/4] **
➌ ◈ امام نووی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان اوقات میں غیر سببی نماز پڑھنے کی کراہت پر امت کا اجماع ہے اور اس بات پر علماء کا اتفاق ہے کہ ان اوقات میں فرض نمازیں، جن کی ادائیگی باقی ہے، پڑھنا جائز ہیں۔ پھر علماء کا اس مسئلے میں اختلاف ہے کہ ان اوقات میں سببی نمازیں مثلاً تحیۃ المسجد، سجدہ تلاوت و شکر، نماز عید، نماز کسوف، نماز جنازہ اور فوت شدہ فرض نمازوں کی قضا جائز ہے یا نہیں؟ چنانچہ امام شافعی اور کچھ علماء کا موقف ہے کہ ان اوقات میں بلا کراہت سببی نمازیں جائز ہیں۔ ** [شرح صحيح مسلم للنووي: 110/6] **
➍ نماز فجر کے بعد فجر کی سنتوں کے سوا کوئی نماز پڑھنا جائز نہیں اور نماز عصر کے بعد سورج سرخ ہونے کی صورت میں دو رکعت نماز پڑھنا مشروع ہے، طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت نماز شروع کرنا حرام ہے۔

صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع 1275